منڈیا،8؍فروری(ایس او نیوز) اینٹی کرپشن بیورو پولیس نے پی ڈبلیو ڈی پورٹ اور انٹر ۔ واٹر لینڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ ' اسسٹنٹ انجینئر کالے گوڑا ' کے مکانات اور دفاتر پر چھاپے مارتے ہوئے ان کی آمدنی سے زائد کروڑہا روپے کی جائیدادوں اور دستاویزات کا پتہ چلایا۔میسورو ' منڈیا اور بنگلورو میں ان کے دفتر و مکانات پر گذشتہ روز ایک سا تھ چھاپے مارے گئے ۔ ا یک ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔ بے نامی ناموں پر رجسٹرڈ جائیدادوں سمیت ان کے میسورو ' بنگلورو ' منڈیا میں مکانات کے ساتھ پٹے ' 1.39کروڑ روپے مالیت کے کسان وکاس پتر ' تقریباً نصف کلو کے طلائی زیورات ' 1.30کلو کے نقروی زیورات ' 15لاکھ روپے مالیت کے فکسڈ ڈپازٹس ' 25 لاکھ روپے مالیت کی ایل آئی سی پالیسی ' ایک کار اور تین موٹر بائیکس کا پتہ چلایاگیا۔ ضبط شدہ جائیدادوں کا تخمینہ لگانے کا کام کیا جارہا ہے ۔